اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہورسمیت پنجاب بھر میں بارش کا سسٹم داخل، بادل کب برسیں گے؟

20 Dec 2025
20 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں بارش کا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری سے متعلق پیش گوئی سامنے آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے، تاہم سسٹم کمزور ہونے کے باعث آج کا دن بادل چھانے اور دھند و فوگ کی صورتحال میں گزرنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ کل لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں خشک موسم کے باعث پھیلنے والی بیماریوں جیسے نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار سے شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری بھی متوقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جب  کہ 20 سے 21 دسمبر کے دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ بارشوں کے باعث دھند اور سموگ کی صورتحال میں کمی آئے گی۔ انہوں نے شہریوں کو سموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کے استعمال اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری ہے جب کہ مری میں سیاحوں کے لیے سہولت مراکز قائم ہیں اور ہنگامی صورتحال میں 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے