اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حلفاََ کہتا ہوں مجھے پتا نہیں تھا ٹیموں کا نام انڈیا اور پاکستان رکھا جائےگا: عبیداللہ بول اٹھے

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(ویب ڈیسک)بحرین میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کبڈی کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی عبیداللہ راجپوت نے اپنی صفائی پیش کردی۔

عبیداللہ راجپوت نے کہا کہ ہرسال یہ ٹورنامنٹ بحرین میں ہوتا ہے، پہلے بھی اس کپ میں شرکت کرچکاہوں، پہلے جس ٹیم سے کھیلا تھا انہوں نے اس بار مجھے نہیں بلایا، دوسری ٹیم نےبلایا تو وہاں چلاگیا۔

انہوں نے کہا کہ حلفاََکہتاہوں مجھے پتا نہیں تھا کہ ٹیموں کا نام انڈیا اور پاکستان رکھا جائےگا، گراؤنڈ میں داخل ہو رہا تھا تو دوستوں نے کہا کہ آپ انڈیا کی طرف سے کھیل رہے ہو، کمنٹیٹر کو کہاکہ وہ اعلان کرکے کہے کہ یہ انڈیا پاکستان کا میچ نہیں ہے بلکہ لوکل کپ ہے۔

 عبیداللہ راجپوت کا کہنا تھا کہ وہاں جا کر انڈیا پاکستان کے نعرے لگے، میرے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ نعرے لگیں گے اور جھنڈے لہرائے جائیں گے، یہ صرف ایک کپ ہے بلکہ ورلڈکپ نہیں تھا اور نہ ایسے ورلڈکپ ہوتاہے، اگر ورلڈکپ ہوتا تو میں ضرور پاکستان سے کھیلتا، میں پاکستانی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر جان بھی قربان ہے، کچھ لوگوں نے منفی کمنٹس بھی کیے، اگر میری وجہ سے کسی کا دل دکھی ہوا ہے تو معافی چاہتاہوں اور اپنی فیڈریشن، استاد اور چاہنےوالوں سے معذرت کرتاہوں، اس کپ کو کپ ہی رہنے دیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کبڈی کھلاڑی عبیداللہ کے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے، شرٹ پہننے اور بھارتی جھنڈا لہرانے کے معاملے پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے