اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(لاہور نیوز)انڈر19 کرکٹ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے ملنے والا 121 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس 69 رنز کیساتھ ناقبل شکست رہے، عثمان خان نے 27 اور احمد حسین نے 11 رنز بنائے۔

قبل ازیں دبئی میں ہونیوالے انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیشن کی پوری ٹیم 26.3 اوورز میں 121 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

بنگلا دیش کی جانب سے سمیعون بصیر 33اور عزیز الحکیم 20 رنزبنا کر نمایاں رہے، رفعت بیگ نے 14 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، حضیفہ احسن نے 2 جبکہ علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ بارش کے باعث میچ کی فی اننگز کو27، 27 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے