اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی کبڈی کھلاڑی کے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے پر ہنگامی اجلاس طلب

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے ایک کبڈی کھلاڑی کے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے، شرٹ پہننے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

اس حوالے سے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے کہا ہے کہ چیئرمین چودھری شافع حسین نے 27 دسمبر کو اجلاس طلب کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بحرین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں نے شرکت کی، پاکستان کی یہ قومی ٹیم نہیں تھی اور نہ ہی اس کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

رانا سرور کا کہنا تھا کہ یہ ایک خود ساختہ ٹیم تھی، پاکستان کا نام استعمال کیا گیا، ایونٹ میں شرکت کے لیے نہ حکومت سے اجازت لی گئی اور نہ ہی فیڈریشن کو بتایا گیا۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑی کا بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنا اور جھنڈا لہرانا ناقابل برداشت ہے، معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خود ساختہ پروموٹرز کے خلاف بھی ایکشن لیں گے، کسی کو غیرقانونی ایونٹ کی اجازت نہیں دیں گے، کسی صورت میں پاکستان کا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کلبز میں کئی ممالک کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے