اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف دعویٰ مسترد

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور کی سول کورٹ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف دعویٰ مسترد کر دیا۔

سول جج محمد افضل نے دعویٰ واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مدعی کے مطابق فیڈریشن الیکشن کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور فیفا نے تسلیم کیا ہے، فٹ بال فیڈریشن کا ہیڈ کواٹر اور دستاویزات نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق سید محسن گیلانی کو بطور ہیڈ فٹ بال فیڈریشن بینک اکاؤنٹس تک رسائی کا حق حاصل ہے، درخواست گزار کے بیان کی روشنی میں دعویٰ واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے