اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے وفد کا ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(لاہور نیوز) گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ریسکیو 1122 کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق وفد میں ڈائریکٹر جنرل ذاکر حسین سمیت 14 سینئر افسران شامل تھے، ریسکیو ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے وفد کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر وفد نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر سے ملاقات بھی کی۔

ڈاکٹر رضوان نصیر  نے گلگت بلتستان میں ایمرجنسی سروسز کے قیام اور بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 اپنے تجربات اور مہارتیں دیگر علاقوں کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

دورے کے دوران وفد نے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا معائنہ کیا، جہاں پراونشل مانیٹرنگ آفیسر  نے وفد کو آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی، وفد کو ایمرجنسی ڈیٹا مینجمنٹ، کال اینڈ ڈسپیچ سسٹم اور ریسپانس میکنزم کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بعد ازاں وفد نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں عالمی معیار  کے جدید سیمولیٹرز پر جاری تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، وفد کے اراکین  نے ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اکیڈمی میں دی جانے والی معیاری تربیت کو سراہتے ہوئے اس ماڈل کو قابلِ تقلید قرار دیا۔

ترجمان کے مطابق وفد نے ریسکیو 1122 کے نظام کو گلگت بلتستان میں ایمرجنسی سروسز کی بہتری کیلئے انتہائی مفید قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے