اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ڈی پی میں غیر معیاری اور سست کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) سے متعلق خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر معیاری کام کرنے اور سست روی کا مظاہرہ کرنے والے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل  نے کی، اجلاس میں گجرات، سرگودھا، ڈی جی خان، جھنگ اور جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور پانچوں اضلاع کے ایم ڈی واساز  نے اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے کام کا آغاز نہ کروانے والے کنٹریکٹرز کو سخت تنبیہ اور وارننگ دی اور تمام اضلاع میں معیاری اور تیز رفتار کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے کہا کہ اچھا کام کرنے والے کنٹریکٹرز کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

اجلاس میں کنسٹرکشن سائٹس پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور عملہ و سائٹ افسران کے ذریعے سیفٹی پروٹوکولز پر عمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے