اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں 21 اور 22 دسمبر کو ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی جس سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ ایک سے دو روز تک سردی کی شدت کم رہے گی، 2 روز کے دوران موسم جزوی سے مکمل ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی متوقع ہے، شہرمیں موسم اس وقت سرد اور خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گا، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں سرد ہوائیں چلنے سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے20 دسمبر کے درمیان مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گا، کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، برفباری سے پہاڑی علاقوں میں ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے