اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

اقوام متحدہ کی رپورٹ سے بھارتی چہرہ سے مکمل بے نقاب ہو گیا: خرم دستگیر

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھارت پر چارج شیٹ جاری کی گئی، بھارتی چہرہ بے نقاب ہو گیا۔

خرم دستگیر نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا بھارتی شواہد کسی بھی طرح پہلگام واقعہ کو پاکستان سے نہیں جوڑتے، رپورٹ میں بھارتی جارحیت کو مکمل بلاجواز قراردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ بہتر معیار زندگی حاصل کرسکیں، کشمیریوں کو بھی معاشی خود مختاری کا حق ہے، بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق کی خلاف ورزی کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہندوستان مکمل طور پر بے نقاب ہوا ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف برہنہ جارحیت کی مگر پاکستان کو ہر لحاظ سے سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، پاکستان کے بھارت کے خلاف مقدمے کو عالمی سطح پر پذیرائی اورتقویت ملی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے