اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

نواز شریف کی ہر ماہ جیل میں 600 ملاقاتیں ہوتی تھیں: محمد زبیر

19 Dec 2025
19 Dec 2025

(لاہور نیوز) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ہر ماہ جیل میں 600 ملاقاتیں ہوتی تھیں اور ملاقات کے بعد ہم جیل کے باہر سیاسی گفتگو کرتے تھے۔

پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی جیل میں سیاسی ملاقاتیں ہوتی تھیں اور وکلا سے ملاقاتیں الگ ہوتی تھیں، اس وقت ہماری سیاسی گفتگو پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوتی تھی۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ان کو کس چیزکا خوف ہے کہ جیل کے باہر سیاسی گفتگو نہ کریں، سیاسی رہنما سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو ہی ہو گی، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہوگی تو ایسا نہیں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے