18 Dec 2025
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال 15 جولائی سے 7 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے نائب صدر عظیم بسارتھ نے دورے کی تصدیق کر دی ہے، دورے کے دوران پاکستان ٹیم ایف ٹی پی میں شامل دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اکیڈمی میں چار روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلا جائے گا، عظیم بسارتھ کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ کوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو جبکہ دوسرا ٹیسٹ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔
