18 Dec 2025
(لاہور نیوز) نادرا کی جانب سے اقلیتی برادری کی سہولت کے لیے 6 روزہ خصوصی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اقلیتی برادری کیلیے شناختی کارڈ اور دیگر رجسٹریشن خدمات فراہم کرتا ہے اور خاص طور پر ان کیلئے آگاہی مہمات اور خصوصی رجسٹریشن کیمپ لگاتا ہے تاکہ شناختی دستاویزات سے مستفید کیا جا سکے۔
ہر بار کی طرح اس بار بھی نادرا نے اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے نادرا کی خصوصی رجسٹریشن مہم شروع کی ہے جو 18 تا 23 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔
ترجمان نادرا کے مطابق ملک بھر کے نادرا دفاتر میں اقلیتی برادری کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم ہیں جہاں اقلیتی برادری کی رہنمائی کے لیے تربیت یافتہ نمائندے موجود ہوتے ہیں۔
