اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: بسنت کا تہوار منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں زور شور سے جاری

18 Dec 2025
18 Dec 2025

(لاہور نیوز) زندہ دلانِ لاہور میں بسنت کے تہوار کو 6 سے 8 فروری تک منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

بسنت کی تقریبات کے لیے شہر کے مختلف پارکس کا انتخاب کیا گیا ہے، ساتھ ہی دھاتی ڈور، تار، تندی اور کیمیکل سے تیار ڈور کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے اِن اقسام کی ڈور کا استعمال کرنے والوں کی اطلاع دینے والے شہریوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔ 

ذرائع انتظامیہ کے مطابق بسنت کی تقریبات کے لیے شہر کے مختلف پارکس کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں گریٹر اقبال پارک، جلو پارک، جیلانی پارک، گلشنِ اقبال پارک اور ماڈل ٹاؤن پارک شامل ہیں، جبکہ اندرونِ شہر میں بھی بسنت منانے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران دھاتی ڈور، تار، تندی اور کیمیکل سے تیار کردہ ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہو گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

انتظامیہ کے مطابق ممنوعہ ڈور کے استعمال کی اطلاع دینے والے شہریوں کو 5ہزار روپے انعام دیا جائے گا تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے لیے صرف کمزور شیشے اور مانجھے سے تیار کردہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی جبکہ کسی بھی خطرناک مواد کے استعمال کو روکنے کے لیے خصوصی نگرانی کی جائے گی۔ 

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے