اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت نے 3 سال میں 150 چرچ جلائے، 100 مساجد شہید کیں: طاہر اشرفی

18 Dec 2025
18 Dec 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے لیے جیل بن چکا ہے، بھارتی بربریت کیخلاف عالمی برادری کو کھڑا ہونا ہو گا۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی حکومت میں تین برسوں میں 150 سے زائد چرچ جلائے گئے، بھارت میں 100 سے زائد مساجد کو شہید کیا گیا۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ آسٹریلیا میں پیش آئے افسوسناک واقعہ میں بھی بھارتی شہری ملوث ہے، بھارت میں سکھوں، مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ مسلم امہ سے اپیل ہے کہ بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی جائے، پاکستان کی حکومت اور عوام آسٹریلیا کےعوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے