اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ساڑھے 12 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کے اپائنٹمنٹ لیٹر پھر تاخیر کا شکار

18 Dec 2025
18 Dec 2025

(ویب ڈیسک) سکول ٹیچر انٹرنز کے ساڑھے 12 ہزار امیدواروں کیلئے اپائنٹمنٹ لیٹر ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے حتمی میرٹ لسٹ کے خلاف امیدواروں کو اعتراضات جمع کروانے کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق امیدوار 22 دسمبر تک اپنے اعتراضات جمع کروا سکتے ہیں، جو متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کے دفاتر میں جمع کروائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سکول ٹیچر انٹرنز کا کنٹریکٹ یکم دسمبر سے شروع ہونا تھا، تاہم اعتراضات موصول ہونے کے باعث اپائنٹمنٹ آرڈرز کے اجرا میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اعتراضات کو 22 دسمبر تک دور کیا جائے، جس کے بعد ہی ایس ٹی آئیز کے اپوائنٹمنٹ آرڈرز جاری ہونے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے