18 Dec 2025
(ویب ڈیسک) ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر امیگریشن کیلئے ای گیٹس نصب کرنے کے منصوبے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹس نصب کرنے کیلئے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے، ایف آئی اے امیگریشن کے کاؤنٹرز پر ای گیٹس نصب کئے جائیں گے، جس سے مسافروں کا امیگریشن میں وقت بچانے میں مدد ملے گی۔
اس منصوبے پر ایف آئی اے، ایئرپورٹس اتھارٹی اور نادرا مل کر کام کر رہے ہیں۔
ای گیٹس ایف آئی اے کے ڈیپارچر اور آرائیول کاؤنٹرز پر نصب کئے جائیں گے اور ابتدا میں یہ سہولت کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فراہم کی جائے گی۔
