17 Dec 2025
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا، سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے۔
