اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اہم مطالبات منظور: ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(لاہور نیوز) سینئر وزیرمریم اورنگزیب نےٹرانسپورٹرز کے اہم مطالبات مان لئے، ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی مذاکرات میں مریم اورنگزیب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مزدا گاڑیوں کو15ہزارکاچالان نہیں کیاجائےگا، ڈرائیورز پر درج مقدمات واپس لئے جائیں گے، آئندہ بے جا ایف آئی آر سے گریز کیا جائے گا اور 38فٹ لمبائی کی حامل مزدا گاڑیوں کی اجازت بحال کردی گئی۔

دوسری جانب مذاکرات میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دے دیا گیا، پبلک ٹرانسپورٹ کےروٹ پرمٹ کی مدت1سےبڑھاکر2سال کردی گئی، ٹرانسپورٹ اڈوں کی فوری طور ڈویلپمنٹ ہو گی۔

لاری اڈا بادامی باغ سمیت تمام بس سٹینڈز پر میں کمیونٹی سنٹرز بنائے جائیں گے، مزید معاملات کے لیے نئی کمیٹی بنا دی گئی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے۔

دریں اثنا مذاکرات میں مرکزی صدرگڈز ٹرانسپورٹ سمیت و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے