17 Dec 2025
(لاہور نیوز) بیرسٹر گوہر ٹویٹس کے متعلق ایک کمیٹی بنا رہے ہیں، اس کمیٹی کی منطوری سے بانی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ پوسٹ کئے جائیں گے، یہ انکشاف پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے آج شب کیا۔
نجی نیوز چینل میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے اندر مصالحت کی طرف جانے کی سوچ برھ رہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کشیدگی کم کرنے کے لئے کئی اقدامات کر رہے ہیں۔
محمود مولوی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بیرسٹر گوہر نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو سوشل پلیٹ فارم ایکس پر بانی کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کئے جانے والے ٹویتس کی منطوری دے گی تاہم ہر ٹویٹ اب اس کمیٹی کی منطوری سے پوسٹ کیا جائے گا۔
