اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 328.82 قیمت فروخت : 329.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.66 قیمت فروخت : 376.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.65 قیمت فروخت : 185.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوجوان قوم کے ہیرو، ملکی ترقی کی ضمانت ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے نوجوان قوم کے ہیروز اور معمار ہیں، نوجوان نسل ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔

ہونہارطلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب میں شرکت کر کے دلی خوشی ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا دلیراور غیور عوام کا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا کےعوام غیور اور بہادر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے بہادر عوام نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دیں، آپ کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا، تاریخ آپ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، شہباز شریف نے کہا کہ چاروں صوبے مل کر ترقی کریں گے تو پاکستان عظیم بنے گا، محنت، دیانت اور بھائی چارے سے پاکستان عظیم بنے گا۔

مائیک بند ہونے پر شہباز شریف نے کہا کہ معافی چاہتا ہوں میرے مکے سے مائیک بند ہوگیا، یہ وہی مکا تھا جس سے نریندرمودی سرکار کو سبق سکھایا تھا، مودی سرکاروہ سبق کبھی نہیں بھولے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 10 مئی کی صبح اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عظیم فتح دی، وہ میری نہیں پاکستان کی فتح تھی، قوم کی دعاؤں سے افواج پاکستان کو کامیابی ہوئی، دشمن حیران ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کو 10 مئی کو عظیم فتح سے نوازا، جب بطور وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ دیتا تھا تو میرے خلاف اپوزیشن تنقید کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 100 فیصد میرٹ پر ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، پاکستان کی معیشت 2023 اور 2024 میں ہچکولے کھا رہی تھی، اب پاکستانی معیشت منجدھار سے نکل آئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو گروتھ کی طرف لے کر جانا ہوگا، ملکی معیشت تیزی سے مستحکم ہو رہی ہے، ماضی کے فیصلوں سے سیکھ کر مستقبل کی تیاری کرنی ہے، ہم نے باقی قوموں سے آگے بڑھنا ہے، پاکستان میں ترقی جادو، ٹونے سے نہیں محنت سے ہوگی۔

شہباز شریف نے ہری پورمیں دانش سکول کے قیام کا اعلان کر دیا، وزیراعظم نے ہری پورمیں طالبات کے لیے دانش سکول کا علیحدہ کیمپس اور ہری پور پل کی تعمیر کا اعلان کا اعلان کیا، تقریب میں ہونہار طلبا کوگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہوگی تو پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر کے رہے گا، اے آئی کی تربیت کے لیے پورے پاکستان کے بچوں کو بیرون ملک بھجوائیں گے، قوم اکٹھی ہوگی تو پاکستان کی ترقی کی رفتارکوئی نہیں روک سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے