پنجاب گورنمنٹ
پی ٹی آئی کے 70 ارکان پر مقدمات، اسلام آباد پولیس ماضی کا ریکارڈ نکال لائی
17 Dec 2025
17 Dec 2025
(لاہور نیوز) اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی پر ماضی میں درج مقدمات کی تفصیل سامنے لے آئی۔
پی ٹی آئی اراکین کی اکثریت کے پی اسمبلی قانون کو مطلوب ہے، پی ٹی آئی کے 70 ارکان کے پی اسمبلی پر اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں۔
مقدمات میں دہشت گردی، پولیس رینجرز اہلکاروں کے قتل جیسی سنگین دفعات شامل ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اسلام آباد میں 11 مقدمات میں مطلوب ہیں، سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف 52 ایف آئی آرز درج ہیں۔
