اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 328.82 قیمت فروخت : 329.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.66 قیمت فروخت : 376.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.65 قیمت فروخت : 185.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

51 ہزار مسافروں کو آف لوڈ کرنے سے پاکستانی پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(لاہور نیوز) رواں سال 51 ہزار مسافروں کو طیاروں سے آف لوڈ کیا گیا، آف لوڈنگ کی وجہ سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ 118 سے 92 نمبر پر آ گیا۔

انہوں  نے کہا کہ رواں سال 24 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب میں بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا گیا، لوگ عمرے کے نام پر سعودی عرب جا کر یورپ جانے کی کوشش کر تے ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ دبئی نے 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا، آذربائیجان نے ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے، 12 ہزار تاحال واپس نہیں آئے، برما میں سیاحتی ویزے پر 4 ہزار افراد گئے ڈھائی ہزار واپس نہیں آئے۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق ایک جعلی فٹ بال کلب نے فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا جس میں ایک لنگڑا شخص بھی جاپان چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بنگالی شہریوں کا بھی پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کا انکشاف ہوا، بنگالی شہری پاکستان کے سیاحتی ویزہ پر یورپ جاتے ہوئے پکڑے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے