شہرکی خبریں
این سی سی آئی کرپشن سکینڈل: سرفراز چودھری سمیت چاروں افسروں کے استعفے منظور
17 Dec 2025
17 Dec 2025
(لاہور نیوز) این سی سی آئی کرپشن سکینڈل میں ملوث چاروں افسروں کے استعفے منظور کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چودھری سمیت چار افسران کے استعفے سیکرٹری وزارت داخلہ کی جانب سے منظور کئے گئے، استعفے 20 نومبر سے منظور کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مستعفیٰ ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسما مجید شامل ہیں۔
واضح رہے معروف یو ٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد چاروں افسروں پر بھاری رشوت وصول کرنے کے الزامات عائد ہونے پر اُن کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔
