اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 328.82 قیمت فروخت : 329.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.66 قیمت فروخت : 376.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.65 قیمت فروخت : 185.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 آل راؤنڈرز میں صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے سعود شکیل 10ویں سے 9ویں نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے 7 درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر آگئے، ٹیسٹ بولرز میں انڈیا کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئے۔

نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی لمبی چھلانگ سے 15 درجے ترقی کے بعد 48ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے تلک ورما دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے، نیوزی لینڈ کے ٹم سائیفرٹ دو درجہ بہتری کے بعد 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 7 درجہ تنزلی کے بعد 15 ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ایڈن مارکرم 8 درجہ بہتری کے بعد 29 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتھی کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی، پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

بھارت کے ارشدیپ سنگھ 4 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے، جنوبی افریقہ کے مارکوینسن 14 درجہ بہتری کے بعد 25 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد نواز پانچویں نمبر پر بدستور براجمان ہیں۔ بھارت کے شیوم دوبے 4 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے