اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 328.82 قیمت فروخت : 329.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.66 قیمت فروخت : 376.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.65 قیمت فروخت : 185.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بتی چوک میں حادثہ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی دکان میں جا گھسی

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(ویب ڈیسک) بتی چوک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ایک موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر ایک دکان میں جا گھسی۔

عینی شاہدین کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹریکٹر ٹرالی اور دکان کو جزوی نقصان پہنچا، ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ اچانک سامنے ایک موٹرسائیکل آ گئی۔

ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور  نے فوری طور پر موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے ٹرالی کا کنٹرول بگڑ گیا اور وہ سڑک کنارے واقع ایک دکان میں جا گھسی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا، ٹریفک پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم، دکان اور ٹریکٹر ٹرالی کو نقصان پہنچا ہے، پولیس نے حادثے کے اسباب کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے