اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 328.82 قیمت فروخت : 329.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.66 قیمت فروخت : 376.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.65 قیمت فروخت : 185.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

طالبات کیلئے فری وائی فائی سروس میں توسیع

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(ویب ڈیسک) سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور کے 41 سرکاری گرلز کالجز میں فری وائی فائی سروس فراہم کر دی۔

ان کالجز میں ہنگامی صورتحال کے دوران فوری مدد کیلئے پینک بٹن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

سی ایم فری وائی فائی کے ذریعے طالبات کو فوری اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو گی، جس سے وہ آن لائن لیکچرز، ریسرچ اور اسائنمنٹس میں بہتر طور پر حصہ لے سکیں گی، طالبات اب گھر سے باہر بھی آن لائن کلاسز اور سمارٹ لرننگ جاری رکھ سکیں گی۔

لاہور میں پہلے سے 560 مختلف اہم مقامات پر سی ایم فری وائی فائی سروس موجود ہے، جبکہ صوبے کے 24 اضلاع میں 1500 سے زائد مقامات پر یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ایمرجنسی پینک بٹن اور فری وائی فائی سروس متعارف کرائی گئی ہے، فری وائی فائی سروس صرف ایمرجنسی استعمال کیلئے ہے اور ویڈیو سٹریمنگ یا تفریح کیلئے نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے