17 Dec 2025
(ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر محمدعباس کا کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نئی کاؤنٹی ڈربی شائر سے 2 سالہ معاہدہ ہوگیا۔
لیسٹر شائر، ہیمپشائر اور ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے کے بعد اب محمد عباس انگلش کاؤنٹی میں ڈربی شائر کی ٹیم سے کھیلیں گے۔
محمد عباس کے ساتھ 2 سالہ معاہدے کے بعد ڈربی شائر کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا کہ عباس ریڈبال کے ایک بہترین فاسٹ بولر ہیں، 2026اور2027 کے لیے عباس کے ڈربی شائر میں شامل ہونے پر خوش ہوں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ محمدعباس غیر معمولی بولر ہیں، حریف بیٹرز کو دباؤ میں لے کر وکٹیں حاصل کرتے ہیں، میڈن اوورز اور بہترین اوسط سے وکٹیں لینا عباس کی پہچان ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد عباس کا تجربہ ڈربی شائر کے لیے اہم ہے، نوجوان کھلاڑی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
