اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپورٹس بورڈ کا ہاکی فیڈریشن کو انتخابی عمل روکنے کا حکم

17 Dec 2025
17 Dec 2025

(لاہور نیوز)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابی عمل کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے فیڈریشن کو 7 روز میں تحریری وضاحت کی ہدایت بھی کردی ہے۔

پی ایس بی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خط میں لکھا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کو انتخابات کے انعقاد کا اختیار نہیں ہے، پورٹل کے ذریعے کلبز کی رجسٹریشن اور سکروٹنی کا عمل غیر قانونی ہے اور ہاکی فیڈریشن کے دو رکنی الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

ہاکی فیڈریشن کو کہا گیا ہے کہ پی ایس بی نے 26 نومبر کو لکھے گئے خط میں قانونی پوزیشن واضح کردی تھی لہٰذا ہاکی فیڈریشن کا از خود انتخاب کرانا آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے انتخابات، کلبز کی رجسٹریشن اور سکروٹنی پی ایس بی کا کام ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن سے 7 یوم کے اندر تحریری طورپر اپنے غیرقانونی عمل کی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ایچ ایف نے از خود اپنے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا، جس پر پی ایس بی نے پی ایچ ایف کو از خود الیکشن شیڈول جاری کرنے پر سات روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پی بی ایس نے واضح کیا ہے کہ حکومتی اداروں سے اجازت لیے بغیر پی ایچ ایف کا الیکشن نہیں ہوگا، رپورٹس کے مطابق پی ایچ ایف نے دو رکنی الیکشن کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے