16 Dec 2025
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر فیصلہ کرتےہوئے پنجاب کے 2 اضلاع میں رینجرزتعیناتی کی مدت میں توسیع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق رینجرزکی تعیناتی میں توسیع مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکےلیےکی گئی۔
ڈیرہ غازی خان اوراٹک میں رینجرز تعیناتی مدت میں3ماکااضافہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت نےانسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےرینجرزکی تعیناتی میں توسیع کے لیےوفاق سےدرخواست کی تھی۔
