اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سال 2025 پاکستان کرکٹ کیلئے کیسا رہا؟

16 Dec 2025
16 Dec 2025

(اسامہ غوری) سال 2025 پاکستان کرکٹ کے لیے ایک ایسا سال ثابت ہوا جس میں کامیابی اور ناکامی دونوں پہلو نمایاں رہے۔ کہیں ٹیم نے عمدہ کارکردگی سے شائقین کی امیدیں برقرار رکھیں تو کہیں مایوسی نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔

سال کے آغاز میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کی، جو 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا موقع تھا جب پاکستان نے کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی، تاہم، ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے پاکستان ٹیم محض چار دن کی مہمان ثابت ہوئی، اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کے بعد پاکستان ٹورنامنٹ سے سب سے پہلے باہر ہو گیا۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز نے پاکستان کرکٹ کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، جہاں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو ایک چار جبکہ ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کپتانی کے حوالے سے بھی یہ سال پاکستان کرکٹ کے لیے خاصا غیر یقینی سال رہا، محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس کی قیادت سے ہاتھ دھونا پڑا، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ذمہ داری سلمان علی آغا کو سونپی گئی جبکہ ون ڈے ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کر دی گئی۔

تاہم، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پاکستان کے لیے اس سال امید کی کرن ثابت ہوئی، ہوم گراؤنڈ پر پاکستان ٹیم ناقابلِ شکست رہی اور ایشیا کپ 2025 کا فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہونا پڑا، تاہم جونیئر کرکٹ میں پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی اگر بات کی جائے تو پاکستان کرکٹ ٹیم کی پر فارمنس مایوس کن رہی, پاکستان ٹیم نے 5 ٹیسٹ میچز جس میں سے 2 میں کامیابی جبکہ 3 میں شکست کا سامنا ہوا، ون ڈے کرکٹ کے حوالے سے بھی یہ سال پاکستان کے لیے زیادہ یادگار ثابت نہ ہو سکا، جہاں 17 میچز میں سے صرف سات فتوحات حاصل ہوئیں۔

اس کے برعکس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی خاصی بہتر رہی اور 34 میچز میں سے اکیس میں کامیابی حاصل کی گئی، شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ یہ سال پاکستان کرکٹ کے لئے کچھ اچھا سال ثابت نہیں ہوا۔ اگلے سال بہترین کارکردگی کی توقع ہے۔

انفرادی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں 442 رنزبنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ سلمان علی آغا نے 830 رنز بنا کر ان ڈے اورصاحبزادہ فرحان ٹی ٹونٹی میں 771 رنز بنا کر اپنی بیٹنگ سے سب کو متاثر کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے