16 Dec 2025
: وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر سیاستدان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔
(لاہور نیوز) وزیر اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعاء کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ مرحوم میاں منظور وٹو کی پاکستان کی سیاست کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔
