اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 76 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری

16 Dec 2025
16 Dec 2025

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت رواں ماہ کے پہلے 15 روز کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

لیسکو کے مطابق یکم تا 15 دسمبر کے دوران بجلی چوروں سے 76 لاکھ 67 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی، اس دوران 1,120 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ 11 لاکھ سے زائد یونٹس کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 15 روز کے اندر بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف 1,104 ایف آئی آرز کیلئے درخواستیں جمع کروائی گئیں، جن میں سے 515 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 20 بجلی چوروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث تمام کنکشنز منقطع کر کے میٹرز قبضے میں لے لئے گئے ہیں تاکہ دوبارہ چوری کا سلسلہ روکا جا سکے۔

سی ای او لیسکو محمد رمضان بٹ نے اس موقع پر کہا کہ بجلی چوری ایماندار صارفین پر اضافی بوجھ ہے اور اس کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی چوری کی روک تھام میں لیسکو کے ساتھ تعاون کریں اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے