اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بادامی باغ میں جعلی شہد کا مکروہ کاروبار بے نقاب

16 Dec 2025
16 Dec 2025

(لاہور نیوز) رہائشی علاقے میں قائم گھر نما یونٹ میں چھپ کر جعلی شہد تیار کرنے کا مکروہ کاروبار بے نقاب ہو گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم  نے بادامی باغ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی شہد بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران 2 من سے زائد جعلی شہد، گلاب کی پتیاں، سونف تلف کر دی گئیں جبکہ 150 سے زائد تیار بوتلیں اور چینی ضبط کر لی گئی، فوڈ اتھارٹی نے جعلی شہد کی تیاری میں ملوث یونٹ کو فوری طور پر بند کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق یونٹ میں کھلے رنگوں اور کیمیکلز کے ذریعے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا، جس میں چینی، گلوکوز سیرپ اور مختلف پھولوں کی پتیاں شامل کی جاتی تھیں تاکہ اسے اصلی شہد کا رنگ اور ذائقہ دیا جا سکے۔

عاصم جاوید نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کی ویجیلینس ٹیم  نے خفیہ ریکی کے بعد یونٹ کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی عمل میں لائی، ناقص اور جعلی شہد کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے جبکہ شہد میں کیمیکلز اور مصنوعی اجزاء کی ملاوٹ ایک گھناؤنا فعل ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف صوبے بھر میں مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کو 1223 ہیلپ لائن پر فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے