15 Dec 2025
(لاہور نیوز) شہریوں کے تحفظ کیلئے لاہور سمیت دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور سے اسلام آباد، موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ، موٹر وے ایم 4 کو گوجرہ سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پتوکی ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں دھند ہے، کسووال، اقبال نگر، چیچہ وطنی اور میاں چنوں بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ خانیوال، ملتان، بستی ملوک ، لودھراں اور بہاولپور میں شدید دھند ہے، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی دھند کا راج ہے۔
