15 Dec 2025
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے کرسمس کےموقع پرمسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ اورپینشن ایڈوانس میں ادا کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا۔
حکومت نے کرسمس کےموقع پر مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم اقدام کیا ہے، مسیحی برادری کے ملازمین کودسمبرکی تنخواہ اورپینشن ایڈوانس میں ادا کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وفاقی وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس کے مطابق مسیحی برادری کےتمام وفاقی ملازمین اور پینشنرز کو 22 دسمبر کو تنخواہ ادا کی جائے گی۔
