اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کا انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن تیز، 487 ملزمان گرفتار

15 Dec 2025
15 Dec 2025

(لاہور نیوز) شہر میں زہریلے سموگ کی روک تھام کیلئے لاہور پولیس نے انسدادِ سموگ مہم کے تحت کریک ڈاؤن میں مزید تیزی کر دی۔

حالیہ کارروائیوں کے دوران سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 487 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 484 مقدمات درج کئے گئے ہیں، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق فیکٹریوں، دکانوں اور بھٹوں سے زہریلے دھوئیں کے اخراج پر 469 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح ٹائر، پلاسٹک اور شاپنگ بیگز جلانے پر 14 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے پر مزید 4 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اس حوالے سے کہا کہ سموگ پھیلانے والے عناصر ماحول دشمن سرگرمیوں سے باز رہیں، ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق لاہور پولیس سموگ پر قابو پانے کیلئے متعلقہ محکموں کو مکمل قانونی معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول مہیا کیا جا سکے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ سموگ پھیلانے والے عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے