اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی سے جھینگوں کی افزائش کا آغاز

15 Dec 2025
15 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں بلیو اکانومی کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے جھینگوں کی افزائش شروع کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی افزائش، آبی زراعت اور ویلیو چین کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے جو صوبے میں بلیو اکانومی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق 100 ایکڑ اراضی پر جھینگوں کی افزائش کے آزمائشی اور تحقیقی منصوبے کے کامیاب نتائج کے بعد اس صنعت کا باقاعدہ آغاز ممکن ہوا ہے، انہوں  نے کہا کہ سائنسی تحقیق پر مبنی یہ منصوبہ پنجاب کی معیشت کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ اس جامع منصوبے میں جدید ہیچریز، ایکوا مالز، پروسیسنگ پلانٹس، کولڈ سٹوریج سہولیات اور مربوط ٹرانسپورٹ چین شامل ہے تاکہ جھینگوں کی پیداوار سے لے کر برآمدات تک ایک مکمل ویلیو چین قائم کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ  نے اعلان کیا کہ مارچ 2026 تک مظفرگڑھ اور سرگودھا میں 5 ہزار 300 ایکڑ پر مشتمل جھینگا سٹیٹس قائم کئے جائیں گے، یہ منصوبہ عالمی تحقیق و ترقی اور جدید آبی زرعی ٹیکنالوجیز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ اس منصوبے میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ایکواڈور، آسٹریلیا اور میکسیکو کے عالمی معیار کے ماہرین کی معاونت حاصل کی گئی ہے، جس سے اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، مشینری موقع پر موجود ہے اور متعلقہ ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں، جبکہ مزید 2 ہزار 600 ایکڑ اراضی کیلئے فیزیبلٹی سٹڈی بھی جاری ہے، آئندہ سال کے آغاز میں اس منصوبے کو کسانوں کیلئے حتمی شکل دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے