(ویب ڈیسک)معروف اداکار نعمان اعجاز نے وضو کے بیان پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا پر صارفین کو کھری کھری سنا دیں۔
رپورٹ کےمطابق نعمان اعجاز نے ایک بار یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ہر صبح کام پر جانے سے پہلے وضو کرتے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔لوگوں نے ان کے اس بیان پر مختلف تبصرے کیے، میمز بنائیں کیونکہ وہ شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ پرانے دور کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں جن کے عقائد آج کے دور میں سمجھنا انتہائی مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمیں ایک بات سکھائی تھی گھر سے کام کے لیے وضو کرکے نکلا کرو اس سے رزق کے مزید دروازے کھلتے ہیں لیکن لوگوں نے اس پر میمز بنائیں کہ ’نعمان اعجاز وضو کرکے نامحرم عورتوں کے ساتھ کام کرتے ہیں‘۔
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے انہوں نے حالیہ برسوں میں انٹرویو دینا کم کر دیا ہے تاکہ ان کی باتوں کو غلط انداز میں نہ لیا جائے۔
