اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے ہزاروں نجی سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت بڑھانے کا فیصلہ

13 Dec 2025
13 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب میں ہزاروں نجی سکولوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت نجی سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت میں 4 سال کا اضافہ کیا جائے گا۔

مدت میں اضافے کے بعد اب رجسٹریشن 5 سال کیلئے جاری کی جائے گی، اس سے قبل نجی سکولوں کو صرف ایک سال کیلئے رجسٹریشن دی جاتی تھی، جس کے باعث انہیں انتظامی اور تعلیمی بورڈز سے الحاق کے عمل میں مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

نئی پالیسی کے تحت رجسٹریشن کی مدت میں توسیع ملنے سے بورڈز سے الحاق حاصل کرنے میں نمایاں آسانی پیدا ہو گی، رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کیلئے رجسٹریشن کمیٹی میں تمام اضلاع سے ایک ایک نجی سکول کے نمائندے کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سمری پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جسے باقاعدہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، سمری کی منظوری کے بعد نجی سکولوں کو 5 سال کیلئے رجسٹریشن جاری کر دی جائے گی، جس سے تعلیمی اداروں کو استحکام اور سہولت میسر آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے