13 Dec 2025
(لاہور نیوز) آرٹس مضامین کے ساتھ میٹرک کرنے والے طلبہ کیلئے اچھی خبر، میٹرک آرٹس کے ساتھ کرنے والے طلبہ کو پری میڈیکل میں داخلے کی اجازت مل گئی۔
انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک آرٹس کے ساتھ کرنے والے طلبہ کو پری میڈیکل میں داخلے کی اجازت دے دی۔ اب طلبہ انٹرمیڈیٹ میں پری انجینئرنگ اور آئی سی ایس سمیت دیگر مضامین میں بھی داخلہ لے سکیں گے۔
دو سائنس مضامین کے ساتھ او اور اے لیول کرنے والے طلبہ کو بھی سائنس گروپ کے مساوی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ لاہور بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ میں پہلے سے ہی میٹرک آرٹس کے ساتھ پاس کرنے والے طلبہ کو انٹر سائنس کےساتھ کرنے کی اجازت ہے، اگر کالج بچوں کو سائنس میں ایڈمشن دے دیں تو بورڈ انکا امتحان لینے کا پابند ہے۔
