12 Dec 2025
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔
دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے اشک آباد میں منعقدہ فورم میں شرکت کی۔
وزیر اعظم نے اس دوران ترکیہ، ترکمانستان اور ایران کے صدور سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں جبکہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور کرغز صدر صادر ژپاروف سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔
قبل ازیں اشک آباد میں ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے سربراہ محمد خان چیکیئف نے وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔
