12 Dec 2025
(لاہور نیوز) قومی ایئر لائنز پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ادارے میں نیا عہدہ تخلیق کر لیا گیا ہے۔
قومی ایئر لائنز پی آئی اے میں چیف سینٹرل کنٹرول کا نیا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے، سینئر جی ایم ذوالفقار خان کو چیف سینٹرل کنٹرول مقرر کر دیا گیا۔
یہ نئی ایگزیکٹو پوزیشن مرکزی کنٹرول اور موٹر ٹرانسپورٹ کے کام کی نگرانی کرے گی، نئی پوزیشن اور تقرری کی پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منظوری دی تھی۔
پی آئی اے کے سی ای او کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
