12 Dec 2025
(لاہور نیوز) شہر میں کریمنل ریکارڈ رکھنے والے ملزمان کی انٹری مشکل بنا دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں لاہور کے 6 بڑے داخلی راستوں پر فیشل ریکگنائز کیمرے انسٹال کر دیے گئے، سیف سٹی اتھارٹی کے ریکارڈ میں شامل ہر کریمنل لاہور داخل ہوتے ہی پکڑا جائیگا۔
ناکوں سے 100میٹر پیچھے فیس ریکگنائز کیمرے انسٹال کیے گئے ہیں، گاڑیوں میں بیٹھے ملزمان کی تصاویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مشتمل سافٹ ویئر سے الرٹ جنریٹ کریں گی، الرٹ آنے پر 100میٹر دور کھڑا پولیس اہلکار فوری مشتبہ گاڑی یا اسکے ڈرائیور کو پکڑ سکے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق لاہور پولیس نے ناکوں کو سٹریم لائن کرنے کیلئے ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
