12 Dec 2025
(لاہور نیوز) قسطوں پر موٹرسائیکلیں دینا شہری کے گلے پڑ گیا، شہری صادق خان کے نام پر 23 لاکھ 88ہزار 700 کے چالان نکل آئے۔
شہری صادق کے نام پر 500 موٹرسائیکلز رجسٹرڈ ہیں، 500موٹرسائیکلز کو سیف سٹی کی جانب سے 2 ہزار 71 چالان بھجوائے جا چکے، شہری صادق خان گڑھی شاہو لاہور کا رہائشی ہے، کیمپس پل پر وارڈن نے موٹرسائیکل کو روکا جو صادق کے نام پر جسٹرڈ تھی۔
کیمپس پل پر روکی گئی موٹرسائیکل کے 12ہزار روپے کے ای چالان نکلے، مزید تحقیق پر پتہ صادق خان کے نام پر 500 موٹرسائیکلز رجسٹرڈ ہیں جبکہ 500 موٹرسائیکلز کے اب تک 2071 ای چالان ہو چکے ہیں۔
