اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز سپرداری کی درخواست پر رپورٹ طلب

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر این سی سی آئی اے نے عدالت سے ایک بار پھر رپورٹ جمع کروانے کیلئے مہلت مانگ لی، عدالت نے ادارے کو 15 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو  نے ڈکی بھائی کی جانب سے دائر سپرداری درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں موجود ہیں اور کیس کی فائل بھی ابھی تک واپس نہیں کی گئی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شعیب ریاض  نے تاحال فائل واپس نہیں کی، عدالت نے وکیل ڈکی بھائی سے استفسار کیا کہ ان کے کلائنٹ یوٹیوب کس طرح استعمال کرتے ہیں؟

جس پر وکیل  نے جواب دیا کہ  سر، مین اکاؤنٹ این سی سی آئی اے کے پاس ہے یہ جو اکاؤنٹ ہے وہ ایڈیٹر اکاؤنٹ تھا۔

وکیل ڈکی بھائی نے مؤقف اپنایا کہ یہ سپرداری کی درخواست ہے اور تمام الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائلز این سی سی آئی اے کے پاس ہیں، اس لئے ان کے کلائنٹ کے چار کریڈٹ کارڈز اور رقم بھی ان کے حوالے کی جائے۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کی جانب سے کی گئی مہلت کی استدعا منظور کر لی، عدالت نے این سی سی آئی اے کو پندرہ دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اس کیس میں ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے