اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی، مشکوک اشخاص پر کڑی نگاہ

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات مزید مؤثر بنا دیئے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر مستقل ناکہ جات پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

ترجمان کے مطابق ایس پی ڈولفن اختر نواز  نے صوبائی دارالحکومت میں قائم مختلف ناکہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا، جن میں ناکہ سگیاں، نیو راوی پل، شیرا کوٹ اور محمود بوٹی سمیت دیگر مقامات شامل ہیں، دورے کے دوران جوانوں کو موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

ایس پی اختر نواز  نے ہدایت کی کہ ای پولیس پوسٹ ایپ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی چیکنگ مزید سخت کی جائے۔

انہوں نے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ناکوں پر جوانوں کے ہمراہ موجود رہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

ایس پی موبائلز  نے حکم دیا کہ کارروائی کے دوران قوانین پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور سیاہ شیشوں والی گاڑیوں، اسلحہ، منشیات اور اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی فوکس رکھا جائے۔

اختر نواز کا کہنا تھا کہ اسلحہ و منشیات کی ترسیل کو ہر صورت ناممکن بنایا جائے اور چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، شہریوں کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کریں جبکہ ناکہ جات کے ان اور آؤٹ دونوں اطراف پر جوان ہمہ وقت الرٹ رہیں۔

سکیورٹی حکام کے مطابق سخت چیکنگ کا مقصد شہر میں قانون کی بالادستی اور عوام کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے