اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نجی یونیورسٹیوں کے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا فیصلہ

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(ویب ڈیسک) حکومت نے سرکاری جامعات کے بعد نجی یونیورسٹیوں کے طلبہ کو بھی پہلی بار لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس منصوبے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں نجی جامعات کے 10 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے،  محکمہ ہائر ایجوکیشن نے منصوبے پر عملی کام بھی شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام طلبہ کی ٹیکنالوجی تک رسائی بہتر بنانے اور ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیپ ٹاپ سکیم مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت کے دور میں شروع کی گئی تھی، تاہم پی ٹی آئی دورِ حکومت میں اسے بند کر دیا گیا تھا، موجودہ حکومت جس کی قیادت وزیر اعلیٰ مریم نواز کر رہی ہیں  نے اس سکیم کو دوبارہ بحال کیا ہے اور اب اس کا دائرہ کار نجی جامعات تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس سکیم کو مزید توسیع دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سے مستفید ہو سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے