اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل گیمز: 9 سالہ ایتھلیٹ کائنات ریس میں شرکت سے روکے جانے پر رو پڑی

12 Dec 2025
12 Dec 2025

(لاہور نیوز) نیشنل گیمز کی 10 ہزار میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی 9 برس کی کائنات امتیاز کو 5 ہزار میٹر ریس میں شرکت سے روک دیا گیا جس پر وہ مایوسی کے عالم میں رو پڑی۔

نیشنل گیمز میں چند دن پہلے 9 برس کی کائنات امتیاز نے 10 ہزار میٹر ریس میں حصہ لیا تھا اور اپنے صوبے سندھ کیلئے برانز کی صورت میں پہلا میڈل جیتا، جمعرات کو طویل فاصلے کی ایک اور 5 ہزار میٹر ریس شیڈولڈ تھی لیکن منتظمین نے کائنات کو 5 ہزار میٹر کی دوڑ میں شرکت سے روک دیا۔

منتظمین کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کے قوانین کے تحت کائنات کم عمر ہونے کے سبب طویل فاصلے کی دوڑ میں شرکت نہیں کر سکتیں، اس موقع پر کائنات حسرت سے 5 ہزار میٹر کی دوڑ شروع ہوتے ہوئے دیکھتی رہیں اور آخر کار اپنے کوچ سے لپٹ کر رو پڑی۔

اس حوالے سے کائنات کے کوچ کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز میں کئی دیگر مقابلوں میں انڈر ایج ایتھلیٹس شریک ہیں لیکن اُن کو کوئی کھیلنے سے نہیں روک رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے