اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب سندھ آئیں الیکشن میں حصہ لیں، مجھے خوشی ہو گی: بلاول بھٹو

10 Dec 2025
10 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سندھ آئیں الیکشن میں حصہ لے مجھے خوشی ہو گی، پاکستان اس وقت ایک بار پھر خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں کارکن کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم  نے پنجاب میں ایف پی سی سی آئی اے ملاقات کی ،حالیہ الیکشن میں مظفر گڑھ سے ہمارے ایم پی اے جیتا ہے،ڈی جی خان میں ہمارا جیتا ہوا الیکشن ہار میں تبدیل کیا گیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت خطرناک دور سے گزر رہا ہے، پاکستان کی بھارت کے خلاف جنگ میں فتح ہوئی، پوری دنیا میں پتہ چل گیا بھارت کے چھ طیارے گرائے گئ ، ہمارا دشمن ملک اب ہمارے خلاف سازش کر رہا ہے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی بھارت کوشش کر رہا ہے، پاکستان کو اس وقت افغانستان سے خطرات لاحق ہے، دہشگرد آتے ہے اور فورسزز کے جوانوں کو شہید کرتے ہے اور افغانستان میں چھپ جاتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے بہادر افواج باڈر کے دوطرف سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، پاکستان میں علیحدگی پسند تحریک کو ہمسایہ سے سہولت کاری مل رہی ہے، ہم اپنے ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ایسی سیاسی قوتیں ہیں جو دن رات افواج کی قیادت کے خلاف سازش بُنتی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر اس وقت سازش کرتے جب ملک مشکل سے گزر رہا ہے، ایسی سیاسی جماعتیں سیاست سیاسی دائرہ کار میں رہ کر کریں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ اِس وقت ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، جمہوری روایت ہے اپوزیشن جماعت کو بھی سپیس ملنی چاہے جب کہ حکومت کے اتحادی اس وقت سپیس مانگ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پہلی بار الیکشن کمیشن پر نہ اپوزیشن جماعتوں کا اعتماد ہے اور نہ اتحادی جماعت کا اعتماد ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سندھ آئیں الیکشن میں حصہ لے مجھے خوشی ہوگی، سیاسی جماعتوں پر پابندی میری رائے نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کسی سیاسی جماعت کو حق نہیں وہ فوجی تنصیبات پر حملے کریں ایسی صورت میں تو پابندی لگتی ہے، جو پی ٹی آئی خود حالات پیدا کر رہے ہے اس سے تو پابندی لگے گی ، کوئی جا کر بانی پی ٹی کو سمجھائے کہ سیاست کریں

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کے پی کے کی حکومت اگر ہمیں مجبوراکریں گے، اپنی فوج کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بجائے واپس بھجے گی تو پھر کیا ہوگا ، پی ٹی آئی کے اپنے ایکشن اس کو پابندی کی طرف لے جا رہے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کے پی میں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں ہے، میں کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں بھی نہیں ہوں، سیاسی پارٹی کو کے پی میں اپنا رویہ بہتر کرنا ہو گا، کے پی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں خلل ڈالا تو مسائل بنے گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کے پی کی سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو پھر گورنر راج لگانا مجبوری بن جائے گا، کے پی حکومت اگر فوجی انخلاء کی کوشش کرے گی تو گورنر راج مجبوری بم جائے گا، کے پی میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے