پنجاب گورنمنٹ
نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
10 Dec 2025
10 Dec 2025
(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میاں نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی جس میں ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے۔
